موٹروے زیادتی کیس کا ملزم عابد علی اب کیسا نظر آتا ہے؟ تازہ تصویر سامنے آ گئی

موٹروے زیادتی کیس کا ملزم عابد علی اب کیسا نظر آتا ہے؟ تازہ تصویر سامنے آ گئی
موٹروے زیادتی کیس کا ملزم عابد علی اب کیسا نظر آتا ہے؟ تازہ تصویر سامنے آ گئی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس نے موٹرے زیادتی کیس کے ملزمان کا سراغ لگا کر ان کی تصاویر بھی جاری کر دی ہے تاہم تاحال انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا اور پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ، وزیر قانون اور آئی جی پنجاب کی مشترکہ پریس کانفرنس میں موٹروے زیادتی کیس کے دونوں ملزمان کی تصاویر جاری کی گئیں اور بتایا گیا کہ ایک ملزم کی شناخت کل رات 12 بجے عابد علی کے نام سے ہوئی جس کے موبائل ریکارڈ سے دوسرے ملزم وقار الحسن کی بھی شناخت کرلی گئی۔

صحافی عدیل راجہ نے ملزم عابد علی کی ایک تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملزم عابد علی کی حالیہ تصویر ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عابد علی نے مونچھیں رکھی ہوئی ہیں اور پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تصویر سے وہ کچھ مختلف نظر آ رہا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کی گئی تصویر کچھ عرصہ پرانی ہے۔ 

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ملزم عابد علی کا پہلے ڈی این اے ٹیسٹ ہوا تھا جس سے موٹروے زیادتی کیس کے نمونے میچ کرگئے ، ہماری ٹیم نے بہاولنگر میں عابدعلی کا ریکارڈ نکلوایا، اس کا فون ریکارڈ چیک کیا توپتہ چلا کہ اس کے نام پر 4 سمزتھیں، عابد علی کے فون ریکارڈ کی مدد سے اس کے ساتھی تک بھی پہنچ گئے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی دونوں ملزمان کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم کرے گا اسے 25 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -