یو ایس ایڈ کی آن لائن گول میز کانفرنس، پنجاب میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع  زیر بحث رہے

یو ایس ایڈ کی آن لائن گول میز کانفرنس، پنجاب میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع ...
یو ایس ایڈ کی آن لائن گول میز کانفرنس، پنجاب میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع  زیر بحث رہے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یونائیٹڈ سٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) کے زیر اہتمام پاکستان کے بزنس لیڈرز کی گول میز آن لائن کانفرنس کے دوران پنجاب میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع  زیر بحث رہے۔

کانفرنس میں فارما سیوٹیکل، ڈیری، لائیو سٹاک، پیکجنگ، انرجی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل اور ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ صدارت کے فرائض یو ایس ایڈ پنجاب کے صوبائی ڈائریکٹر کیون شارپ اور ڈپٹی ڈائریکٹر انوویشن اینڈ پارٹنرشپس یونٹ کنول بخاری نے کی۔

ورچوئل راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے دوران پرائیویٹ سیکٹر کو درپیش مسائل اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موضوعِ بحث رہے۔ شرکا نے  ان ایریاز کے بارے میں بھی بات کی جہاں نجی شعبہ اور یو ایس ایڈ مل کر کام کرسکتے اور ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

امریکی حکومت پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر پاکستان میں سماجی، معاشی اور انسانی  ترقی کیلئے کام کررہا ہے۔ یو ایس ایڈ کوشش کرتا ہے کہ پاکستان اور امریکی کمپنیوں کے تعاون سے یہ امور سرانجام دیے جائیں۔

کانفرنس کے دوران امریکی حکام نے حال ہی میں قائم کی گئی یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کو آپریشن (آئی ڈی ایف سی) کا بھی تعارف کرایا۔ آئی ڈی ایف سی پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ترقی پذیر ممالک کے اہم مسائل کیلئے معاشی حل فراہم کرتی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -