نجکاری کی مخالف حکومت نے ایک اور ادارہ بیچنے کا فیصلہ کرلیا

نجکاری کی مخالف حکومت نے ایک اور ادارہ بیچنے کا فیصلہ کرلیا
نجکاری کی مخالف حکومت نے ایک اور ادارہ بیچنے کا فیصلہ کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجکاری کی مخالف حکومت نےایک اور ادارہ بیچنے کا فیصلہ کرلیا،بزدار سرکار قائد اعظم سولر پاور کمپنی کو بیچنے کو بے قرار،سرکار کو کابینہ کی حتمی منظوری کا انتظار۔

نجی ٹی وی نےذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نجکاری کی مخالف حکومت نے قائداعظم سول پاور کمپنی کی بھی نجکاری پر غور شروع کردیا، نجکاری کے لئے محکمہ توانائی سے سفارشات طلب کرلی گئیں، سولر پاور لمیٹڈڈ کی نجکاری کا فیصلہ اخراجات اور محاصلات کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔نجکاری کمیٹی کابینہ کو اپنی تجاویز سے آگاہ کرے گی جبکہ پاور کمپنی کی نجکاری کے حتمی فیصلے کا اختیار کابینہ کا ہو گا۔ قائد اعظم سولر پارک منصوبہ شہباز شریف نے سستی پجلی کے حصول کے لیے لگایا تھا ،منصوبے سے سورج کی روشنی سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی مرحلہ وارپیدا کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔ منصوبہ بنانے والوں نے اس منصوبے کو پاور جنریشن میں گیم چینجر قرار دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -