شاہد آفریدی کے علاوہ کون سے پاکستانی کھلاڑی لنکا پریمیر لیگ کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں؟ نام سامنے آ گئے

شاہد آفریدی کے علاوہ کون سے پاکستانی کھلاڑی لنکا پریمیر لیگ کیلئے شارٹ لسٹ ...
شاہد آفریدی کے علاوہ کون سے پاکستانی کھلاڑی لنکا پریمیر لیگ کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں؟ نام سامنے آ گئے
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نومبر میں شیڈول سری لنکن پریمیر لیگ نے شاہد خان آفریدی سمیت 24 پاکستانی کرکٹرز کو شارٹ لسٹ میں شامل کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سری لنکن لیگ میں شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، سرفراز احمد، کامران اکمل، شرجیل خان، محمد عرفان، یاسر شاہ، امام الحق، حارث سہیل، افتخار احمد، محمد سمیع، محمد عباس، سہیل تنویر، عماد وسیم، جنید خان، انور علی، محمد نواز، حسین طلعت، آصف علی، رومان رئیس اور عمر گل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو پہلے ہی گال گلیڈی ایٹرز کا آئیکون پلیئر نامزد کیا جا چکا ہے جبکہ لیگ میں دلچسپی دکھانے والے 150 غیر ملکی کرکٹرز سمیت کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل یکم اکتوبر ہو گا، ایونٹ نومبر میں شیڈول کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -