بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کا ایک جوان شہید

بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کا ایک جوان شہید
بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کا ایک جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شمالی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ میرانشاہ بویا روڈ پر واقع چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ شہید جوان کی شناخت 33 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔ سکیورٹی  فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔