موٹروے زیادتی کیس کےملزمان کو انجام تک پہنچانے کیلئے ۔۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑی یقین دہانی کرا دی 

موٹروے زیادتی کیس کےملزمان کو انجام تک پہنچانے کیلئے ۔۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑی ...
موٹروے زیادتی کیس کےملزمان کو انجام تک پہنچانے کیلئے ۔۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑی یقین دہانی کرا دی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو انجام تک پہنچانے کیلئے پراسیکیوشن میں کوئی سقم نہیں رہنے دیا جائے گا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے صوبے اور عوام کی ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات مسلم لیگ (ن) کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری اور پولیس افسران کی وابستگی صرف اپنے کام سے ہونی چاہیے اس لئے مسلم لیگ(ن) جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ  نےکہاکہ رانا ثنااللہ خان اصل میں اپنی قیادت کی کرپشن کا دفاع کرتےکرتےہوئےحواس باختہ ہوچکے ہیں اورانہیں سمجھ ہی نہیں آتی وہ کیا بات کر رہے ہیں؟لاہور سیالکوٹ موٹر وے واقعہ کے بعد حکومت اور اس کی ساری مشینری بغیر کسی تاخیر کے حرکت میں آئی اور پیشرفت کیلئےہرممکن اقدامات اٹھائے گئےہیں، وزیرا علیٰ نےواضح کہاہےکہ اس واقعہ کےملزما ن اپنے انجام کو پہنچیں گے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نےکہاکہ ماضی میں سرکاری اورپولیس افسران کی ضرور سیاسی وابستگیاں تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہے،اس لئے پراپیگنڈا لیگ سرکاری افسران کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈے سے باز رہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -