بحرین اور اسرائیل معاہدے پر ایران بھی میدان میں آگیا ،کھل کر تنقید کردی 

بحرین اور اسرائیل معاہدے پر ایران بھی میدان میں آگیا ،کھل کر تنقید کردی 
بحرین اور اسرائیل معاہدے پر ایران بھی میدان میں آگیا ،کھل کر تنقید کردی 

  

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران نے متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر شدید رد عمل دیتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے بعد اب بحرین بھی اسرائیل کے جرائم کا شراکت دار ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرین کے حکمران اب صہیونی ریاست کے جرائم کی صورت میں خطے میں سیکیورٹی اور عالم اسلام کو لاحق خطرات کے شراکت دار ہوں گے۔ایران نے کہا ہے کہ خطے اور فلسطین میں دہشتگردی، خونریزی اور مظالم کا ذمہ داری اسرائیل ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -