ترکی کی مشہور  پیگاسس ائیر لائن نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

ترکی کی مشہور  پیگاسس ائیر لائن نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی
ترکی کی مشہور  پیگاسس ائیر لائن نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکش ایئر لائن پیگاسس نے کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی کےمطابق ترکش ایئر لائن پیگاسس نےکراچی کےلیےپروازیں آپریٹ کرنےکافیصلہ کرلیا، پیگاسس ایئر لائن کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں آپریٹ کرے گی، اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئر لائن پیگاسس 25 ستمبر سے کراچی سے استنبول کےدرمیان پروازیں چلائے گی۔پیگاسس کی پہلی پرواز استنبول کے صبیحہ گوکن ایئر پورٹ سے قائد اعظم انٹرنیشل ایئر پورٹ کے لیے اڑان بھرے گی۔پیگاسس کی پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو کراچی کے لیے آپریٹ ہوں گی جبکہ قائد اعظم انٹرنیشل ایئر پورٹ سے استنبول روانہ ہوں گی، پیگاسس ایئر لائن کراچی سے مسافروں کو مانچسٹر، لندن، زیورخ، پیرس اور دیگر ممالک کےلیےلےجائے گی۔ترکش ایئر لائن دسمبر 2020 سے ہیتھرو ایئر پورٹ سے براہ راست پروازیں لندن سے لاہوراوراسلام آباد بھی شروع کرے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -