بیروزگاری میں اضافہ؟ لیکچرر کی 2451 سیٹوں کیلئے 4 لاکھ 76 ہزار درخواستیں

بیروزگاری میں اضافہ؟ لیکچرر کی 2451 سیٹوں کیلئے 4 لاکھ 76 ہزار درخواستیں
بیروزگاری میں اضافہ؟ لیکچرر کی 2451 سیٹوں کیلئے 4 لاکھ 76 ہزار درخواستیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیا پاکستان میں بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے؟ اس سوال کا جواب پنجاب میں لیکچرر کی 2 ہزار 451 نشستوں کیلئے پونے پانچ لاکھ امیدواروں کی درخواستیں دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔

پڑھو پاکستان کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت پنجاب میں لیکچرر کی 2 ہزار 451 اسامیوں کا اشتہار دیا گیا تھا جن میں سے ایک ہزار 16 مردوں اور ایک ہزار 435 اسامیاں خواتین کیلئے ہیں۔ ان 2 ہزار 451 اسامیوں کیلئے پنجاب بھر سے 4 لاکھ 75 ہزار 912 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔

خواتین کی ایک ہزار 435 نشستوں کیلئے 3 لاکھ 18 ہزار 701 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں ۔ یعنی ایک نشست کیلئے 222 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

مردوں کی ایک ہزار 16 نشستوں کیلئے ایک لاکھ 57 ہزار 211 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔ یعنی مرد لیکچرر شپ کی نشست کیلئے 155 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

سب سے زیادہ درخواستیں اردو کی فی میل لیکچرر شپ  کیلئے دی گئی ہیں جن کی تعداد 40 ہزار 716 جبکہ فی میل انگلش کیلئے 32 ہزار 296 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔ سب سے کم درخواستیں لیکچرر فلاسفی فی میل کیلئے دی گئی ہیں جن کی تعداد 140 رہی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -