موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے چچا کا بیان بھی سامنے آگیا ،بھتیجے کے بارے میں کیا کچھ کہا ؟جانئے
شیخو پورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے چچانے بتا یا ہے کہ ملزم پر پہلے بھی چوری کا مقدمہ بنا تھا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق عابد کے چچا نے بتایا کہ ملزم عابد گھر سے فرار ہے جبکہ اس کا بھائی آصف میرا داماد ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس میرے داماد آصف کو پکڑ کر لے گئی ہے، میری بیٹی اور اس کے بچوں کا نہیں پتا کہ وہ کہاں ہیں۔چچا نے موقف اختیار کیا کہ میرا داماد اور بیٹی غریب ہیں، اس لیے وہ ملزم عابد کے گھر میں رہتے ہیں۔ملزم کا بھائی آصف ایک بریڈ کمپنی میں ملازم ہے، اس خاندان کا آبائی علاقہ فورٹ عباس ضلع بہاولنگر ہے۔