سلیمان شہباز کو لندن سے واپس بلالیں ،کہیں وہاں ۔۔۔مشیر داخلہ شہزاد اکبر مرزا نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے پریشان کن مشورہ دےدیا 

 سلیمان شہباز کو لندن سے واپس بلالیں ،کہیں وہاں ۔۔۔مشیر داخلہ شہزاد اکبر ...
 سلیمان شہباز کو لندن سے واپس بلالیں ،کہیں وہاں ۔۔۔مشیر داخلہ شہزاد اکبر مرزا نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے پریشان کن مشورہ دےدیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر داخلہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ اپنے صاحبزادے سلیمان شہباز کو لندن سے واپس بلالیں ،کہیں ایسا نہ ہو کہ وہاں پکڑ ہو جائے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مشیر داخلہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر نے ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "چاچو آپ نے مجھے لنڈن کی عدالت لیجانے کا وعدہ ایک سال پہلے کیا تھا، جو آج تک وفا نہیں کیا، بالکل ایسے جیسے زرداری کو لاڑکانہ کی گلیوں میں گھسیٹنے کا عزم کیا تھا، ویسے اب تو منی لانڈرنگ کا ریفرینس بھی فائل ہو گیا ہے، مشورہ ہے سلیمان کو واپس بلا لیں کہیں وہاں پکڑ نہ ہو جائے؟۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -