موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کی شناخت ،مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کردیا

موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کی شناخت ،مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کا شکریہ ...
موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کی شناخت ،مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے موٹر وے زیادتی کیس کے مجرم کا فارنزک لیب میں ڈی این اے میچ ہونے پر کہا کہ تھینک یو نواز شریف، تھینک یو شہباز شریف آپ کی محنت رنگ لائی اور قوم کی بیٹی کے مجرموں کی شناخت ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قائم کردہ فارنزک لیبارٹری مجرموں کو شکنجے میں کس رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جدید ترین نظام کی بدولت ظالم کا سراغ ممکن ہوا، ن لیگ کے دور کے کام بول رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب میں جرات ہے تو فارنزک لیب کے قیام پر بھی شہباز شریف پر مقدمہ بنائے۔ن لیگی ترجمان نے کہا کہ فارنزک لیب کی وجہ سے مظلوم بیٹی کو انصاف مل سکا ہے۔

مزید :

قومی -