امام مسجد 6 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پھر عوام نے اکٹھے ہو کر اپنی عدالت لگالی

امام مسجد 6 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پھر عوام نے ...
امام مسجد 6 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، پھر عوام نے اکٹھے ہو کر اپنی عدالت لگالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) جہلم میں 6 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا امام مسجد رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، عوام نے خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم امام مسجد پر لوگ خوب ہاتھ صاف کر رہے ہیں ۔ لوگوں نے ملزم کی قمیض اتار کر اسے خوب دھویا اور شہر میں اس کا بھرپور جلوس نکالا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کسٹڈی سے سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم جمشید اقبال نے اقبال جرم کیا اور بتایا کہ وہ بچی کو کمرے میں لے کر گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کرنے ہی والا تھا کہ لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔ ملزم جہلم کی مسجد قائم دین میں امام تھا، اس کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ سے ہے۔