وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو سیاسی شعور دیدیا ، اگر ہم غلط کام کر یں گے تو پھر ۔۔۔ رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نے حیران کن بات کہہ دی

وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو سیاسی شعور دیدیا ، اگر ہم غلط کام کر یں گے تو پھر ...
وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو سیاسی شعور دیدیا ، اگر ہم غلط کام کر یں گے تو پھر ۔۔۔ رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نے حیران کن بات کہہ دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کی رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی کرپشن عوام سے ڈھکی چھپی نہیں،منی لانڈرنگ کیس اور ٹی ٹی کا سہارا لینے والوں کے چہروں سے شرافت کا نقاب اتر چکے،وزیراعظم عمران خان کےویژن کے اثرات جلد نمودار ہوں گے،عمران خان نے قوم کو سیاسی شعور دیدیا،اگر ہم کوئی غلط کام کر یں گے توقوم  ہمیں بھی برداشت نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری فواد رسول بھلر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم حیات ملک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 35 سالہ مک مکا کی سیاست کا خاتمہ اور ملکی دولت لوٹنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے عیاں کردئیے،اب مستر د شدہ ٹولہ شور شرابہ اور حکومت کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے میں دن رات مصروف ہے،حکومت انصاف کی عملداری کے لئے کسی بھی حد تک جائے گی،وزیراعظم نے قوم سے جو وعدے کیے تھے ہر صورت پورے کیے جائیں گے، تحریک انصاف کی موجودہ حکومت وفاق اور صوبوں میں اس ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے کہ موجودہ ملکی مسائل کے حل کے علاوہ مستقبل کی ضروریات اور خدشات سے بھی نمٹا جائے،وزیراعظم عمران خان عوام کے تعاون سے ملکی مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریوں سمیت قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں پر عمل کو یقینی بنایا جائیگا،وزیر اعظم عمران خان  نے قوم کو سیاسی شعور دیدیا ہے اس لیے ہم جانتے ہیں اگر ہم بھی کوئی غلط کام کر یں گے تو ہمیں قوم برداشت نہیں کریں گی ۔

اس موقع پر چوہدری فواد رسول بھلر نےکہاکہ  زرداری اور شریف خاندانوں کی لوٹ مار اورعوام کی فلاح وبہبود کےلئےٹھوس،جامع حکمت عملی نہ ہونے کے باعث آج غریب خط غربت سےنیچےزندگی گزارنےپر مجبور ہے، تحریک انصاف عوام کو اُن کی بنیادی ضروریات فراہم کے لیے دن رات سخت محنت کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کے ویژن کے اثرات جلد نمودار ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بہت جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا اور غیر ملکی امداد سے جلد ملک کو نجات مل جائے گی،عوام عمران خان کے فیصلے سے مایوس نہیں ہونگے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -