راشن بانٹنے سے متاثرین کے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو  زرداری کا سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ

راشن بانٹنے سے متاثرین کے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو  زرداری کا سیلاب ...
راشن بانٹنے سے متاثرین کے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو  زرداری کا سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ

  

میرپورخاص(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں و سیلاب سے نقصانات پر اسلام آباد کے حکمرانوں کی توجہ دلائی، راشن بانٹنے سے متاثرین کے مسائل حل نہیں ہوں گے، موجودہ حکومت سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرپورخاص میں زیادہ وقت گزارا، ابھی تو شروعات ہے، پیپلزپارٹی کے ایم این ایز، ایم پی ایزاپنے طور پرمحنت کرتے ہیں، میرپورخاص،عمرکوٹ، بدین، تھرپارکر میں نقصانات ہوئے، نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے خود متاثرہ علاقوں میں پہنچے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری نے 2011 میں متاثرین کو وطن کارڈ دئیے تھے، پیپلزپارٹی کے جیالے جانتے ہیں حق کے لیے احتجاج کیسے ہوتا ہے؟حکومت کو سندھ کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑنے دینگے، اس سال سندھ حکومت کو 200ارب روپے کم دیے گئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو این ایف سی کے شیئرنہیں دیے، بارشوں، سیلاب اور ٹڈی دل سے ملک کے کسان پریشان ہیں، ایمرجنسی ڈکلیئر کرکے چھوٹے کسانوں کی بھی مدد کرنی چاہیے، ملک کے غریب کسان بڑا نقصان برداشت نہیں کرسکتے،عوام کے مسائل کے حل کیلئے سب کو مل کر محنت کرنا ہوگی۔بلاول بھٹو زرادری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ہر کسان کو معاوضہ دینا چاہئے، سندھ حکومت کی کوشش ہے کسانوں کے لیے سکیم لے کر آئے، اگلی بار یہاں آئیں گے تو سیاسی سرگرمیاں رکھیں گے۔

مزید :

قومی -