پیپلزپارٹی کی حکومت تعلیم دشمن  ثابت ہوئی ہے،حماد اللہ کھوسو 

 پیپلزپارٹی کی حکومت تعلیم دشمن  ثابت ہوئی ہے،حماد اللہ کھوسو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جے ٹی آئی یونٹ فقیہ العصر سکھر کے صدر حماد اللہ کھوسو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت تعلیم دشمن ثابت ہوئی ہے بار بار کورونا کی آڑ لیکر مستقبل کے معماروں کو حصول تعلیم کیلئے روکا جارہا ہے،نوجوان نسل کی پریشانیوں کا سبب اسلام سے دوری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعہ حمادیہ مظہر العلوم منزل گاہ سکھر میں یونٹ کی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں انعام اللہ سومرو،عبدالمالک چاچڑ سمیت دیگر عہدے داروں نے شرکت کی اجلاس میں موجودہ تعلیمی صورتحال سمیت تنظیمی امور پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا شرکاء اجلاس کا مزید کہنا تھا کہ آج کے نوجوان کو دنیاوی تعلیمات کیساتھ دینی تعلیمات سے آشنا ہونا پڑیگا کیونکہ نوجوان نسل نا صرف ملک و قوم بلکہ دین اسلام کی سربلندی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا۔

مزید :

صفحہ آخر -