ملتان میں پولنگ سٹیشن نمبر 3 کا عملہ ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتا رہا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

ملتان میں پولنگ سٹیشن نمبر 3 کا عملہ ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتا رہا ، نجی ٹی ...
ملتان میں پولنگ سٹیشن نمبر 3 کا عملہ ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتا رہا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

ملتان ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران ملتان میں پولنگ سٹیشن نمبر3کا عملہ سیلفیاں بنا کر ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتا رہا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملتان کے پولنگ سٹیشن نمبر 3میں انتخابی عملہ ہی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں ملوث رہا ، پولنگ سٹیشن میں پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ افسر تصویر بناتے رہے ۔

واضح رہے کہ پولنگ سٹیشن میں موبائل کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

ادھر ملتان کی وارڈ نمبر 4کے پولنگ سٹیشن پر جھگڑا ہوا جس کے بعد پولنگ کا عامل عارضی طور پر روکی گئی ، پولیس کے مطابق ووٹرز کی آپس میں ہاتھا پائی ہوئی ، پولیس نے ہنگامہ کرنے والے افراد کو پولنگ سٹیشن کی حدود سے نکال دیا۔

وارڈ نمبر4 خواتین کے پولنگ سٹیشن کے باہر کارکنوں کا رش رہا ، پی ٹی آئی اور آزاد مید وار کے حامی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جس پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -سیاست -