انگلینڈ اور بھارت  کے درمیان ٹیسٹ میچ کی منسوخی، انگلش کپتان آئی پی ایل پر برس پڑے

انگلینڈ اور بھارت  کے درمیان ٹیسٹ میچ کی منسوخی، انگلش کپتان آئی پی ایل پر ...
انگلینڈ اور بھارت  کے درمیان ٹیسٹ میچ کی منسوخی، انگلش کپتان آئی پی ایل پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچویں ٹیسٹ میچ کی منسوخی  کی وجہ انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کو قرار دیدیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا  کہ  آئی پی ایل میں شامل کھلاڑی اور سٹاف ممبران روانہ ہو رہے ہیں، متحدہ عرب امارات میں 6 دن کے قرنطینہ کی شرط ہے، جبکہ ایونٹ کے بقیہ میچز کے آغاز میں صرف سات روز باقی ہیں۔  مجھے یہ نہ کہیں کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ آئی پی ایل کے سوا کسی دوسری وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔ 
واضح رہے  کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث آئی پی ایل کو منسوخ کردیا گیا تھا اور بقیہ میچز اب یو اے ای میں کھیلے جانے ہیں،  جہاں اس ایونٹ کے بقیہ میچز ایک ہفتے بعد ہی شروع ہونے جارہے ہیں۔

مزید :

کھیل -