پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان نے مل کر ایسا کام شروع کردیا کہ دہشتگردوں کی نیندیں اڑ جائیں

پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان نے مل کر ایسا کام شروع کردیا کہ دہشتگردوں کی ...
پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان نے مل کر ایسا کام شروع کردیا کہ دہشتگردوں کی نیندیں اڑ جائیں
سورس: Twitter

  

باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) آذر بائیجان میں تین ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سہ فریقی فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوئی۔ ان میں پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دہشتگردی کے خلاف صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ یہ جنگی مشقیں 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -