ایشیاءکپ ، فاتح اور رنر اپ ٹیموں کی انعامی رقوم کی تفصیل سامنے آگئی 

ایشیاءکپ ، فاتح اور رنر اپ ٹیموں کی انعامی رقوم کی تفصیل سامنے آگئی 
ایشیاءکپ ، فاتح اور رنر اپ ٹیموں کی انعامی رقوم کی تفصیل سامنے آگئی 
سورس: ICC

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیاءکپ اپنے اختتام کو پہنچ چکا اور پاکستانی شائقین فائنل میں گرین شرٹس کی شکست پر دل گرفتہ ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایشیاءکپ میں اس بار فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم دی جانی تھی؟ "ڈیلی پاکستان گلوبل" کے مطابق حکام کے حوالے سے کئی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس بار فاتح ٹیم کو 2لاکھ ڈالرز (تقریباً 4کروڑ 62لاکھ روپے) کی رقم دی جانی تھی۔

اسی طرح دوسرے نمبر پرآنے والی ٹیم کے لیے 1لاکھ ڈالر ز(تقریباً 2کروڑ 32لاکھ روپے) کی رقم رکھی گئی تھی۔ پاکستان نے سپرفور مرحلے میں بھی سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھائی تھی اور فائنل میں بھی سری لنکن ٹیم گرین شرٹس کو پچھاڑ کر فاتح قرار پائی۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے یہ چھٹی بار ایشیاءکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ پاکستان اب تک یہ ٹورنامنٹ صرف 2بار ہی جیت سکا ہے اور3 بار رنر اپ رہا ہے۔ سری لنکن ٹیم 6بار ہی رنر اپ رہی ہے۔ بھارتی ٹیم ایشیاءکپ میں سب سے زیادہ 7بار فاتح رہی ہے۔

مزید :

کھیل -