پہلے گالیاں دیتے پھر پاؤں پڑتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی والوں پر رحم نہ کرے: فیصل واوڈا 

پہلے گالیاں دیتے پھر پاؤں پڑتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی والوں پر رحم نہ ...
پہلے گالیاں دیتے پھر پاؤں پڑتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی والوں پر رحم نہ کرے: فیصل واوڈا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ کیخلاف جو کام پی ٹی آئی نے کیا وہی حکومت کررہی ہے ، وزیر اعظم ،سپیکر کو کچھ نہیں پتہ ملک آٹو پر چل رہا ہے، حکومت اپنی خواتین کا دفاع نہیں کرسکتی تو سائیڈ پر ہوجائے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ علی امین گنڈا پوراتنی لمبی میٹنگ کرکے گئے ہیں، پریس ریلیزکو کیسے مان لوں کہ وہ پھنے خان ہیں، پی ٹی آئی والے پہلے گالیاں دیتے ہیں پھر پاؤں پڑ جاتے ہیں ،اسٹیبلشمنٹ کو اب ایسے لوگوں پر رحم نہیں کرنا چاہیے۔حکومت نے گرفتاریاں کیں اور سپیکرکہتے ہیں مجھے نہیں پتہ ۔وزیر اعظم اور آئی جی کہتے ہیں مجھے نہیں پتہ۔حکومت نے جو سٹینڈ لیا ہے اس پر اب کھڑی رہے ، حکومت کو چاہیے کہ جمہوریت اور آمریت کا کھیل نہ کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے کیک،پیسٹری کھا کرگئے ہیں، اگلی بارپیٹیس گرم اور ساتھ کریم بھی ہوگی، علی امین گنڈا پورکا کوئی ویڈیوبیان نہیں دیکھا ، علی امین گنڈا پوراتنی لمبی میٹنگ کرکے گئے ہیں، پریس ریلیزکوکیسے مان لوں کہ وہ پھنے خان ہیں۔  پی ٹی آئی جو کام کررہی ہے حکومت بھی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف وہی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ان کوگرفتارکررہے تھے تب جمہوری نہیں تھے، گرفتاریاں کرنے کے بعد جمہوری ہوگئے ہیں، حکومت ملبہ فوج پرڈالنے والا کھیل نہ کھیلے، حکومت نے ایکشن لیا ہے تواپنے مؤقف پرقائم رہے،یہ اپنے گھر کی خواتین کا دفاع نہیں کررہے ملک کی خواتین کا دفاع کیسے کریں گے؟ بانی پی ٹی آئی کویہ پتہ تھا کچھ بڑا ہونا ہے، دنیاوی اورقانونی طور پر بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں دیکھ رہا ہوں۔

مزید :

قومی -