سندھ ہائیکورٹ ؛پی ٹی اے وکیل کی ایکس بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی اے وکیل نے ایکس بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق کردی۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،پی ٹی اے وکیل نے ایکس بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینے کی تصدیق کردی،وکیل پی ٹی آئی احسن امام نے کہا کہ ایکس بندش سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لیا جاچکا ہے،عدالت نے استفسار کیاکہ اگر نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا تو ایکس بحال ہوگیا،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ ٹوئٹر تک رسائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی، عدالت نے کہاکہ ایکس کی بندش کا اب کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ پی ٹی اے نے ہر درخواست کیلئے الگ وکیل رکھا ہے؟یہ تو غلط ہے ایک وکیل کو آگاہی دی گئی دوسرے کو نہیں،ایکشن کی بندش سے متعلق دیگر درخواستوں کی سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی ۔