سینیٹ انتخابات کیس؛آپ نے کیوں ہتھیار ڈال دیئے،پشاور ہائیکورٹ کا وکیل درخواستگزار سے استفسار
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس میں وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سلمان اکرم اور بیرسٹر علی ظفر دلائل دیں گے، عدالت سے مہلت کی استدعا ہے،چیف جسٹس نے وکیل درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ نے کیوں ہتھیار ڈال دیئے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ میں نے ہتھیار نہیں ڈالے ان لوگوں کو میری باتوں پر غصہ آتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،درخواستگزار اور الیکشن کمیشن کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سلمان اکرم اور بیرسٹر علی ظفر دلائل دیں گے، عدالت سے مہلت کی استدعا ہے،چیف جسٹس نے وکیل درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ نے کیوں ہتھیار ڈال دیئے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ میں نے ہتھیار نہیں ڈالے ان لوگوں کو میری باتوں پر غصہ آتا ہے،جج نے کہاکہ جج عدالت میں پیش ہوتے ہیں تو جذبات سے کام نہ لیں تحمل کامظاہرہ کریں،عدالت نے اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔