ڈھاکہ پریس کلب میں قائد اعظمؒ کی 76ویں برسی کے موقع پرسیمینار،   بانیٔ پاکستان کی حیات پر لکھی گئی کتاب کی  رونمائی

ڈھاکہ پریس کلب میں قائد اعظمؒ کی 76ویں برسی کے موقع پرسیمینار،   بانیٔ ...
ڈھاکہ پریس کلب میں قائد اعظمؒ کی 76ویں برسی کے موقع پرسیمینار،   بانیٔ پاکستان کی حیات پر لکھی گئی کتاب کی  رونمائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) ڈھاکہ پریس کلب میں قائد اعظمؒ  کی 76ویں برسی کے موقع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا، اس سیمینار کی مناسبت سے بنگلہ دیش مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری نے قائد اعظمؒ  کی حیات پر لکھی گئی کتاب کی رونمائی کی ۔

 سیمینار میں بنگلہ دیش کے صحافی حضرات، وکلاء اور سول سوسائٹی کی معزز شخصیات نے قائد اعظم محمد علی  جناحؒ  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اظہار خیال کیا کہ ہمارے اول معمار اور محسن قائد اعظمؒ ہیں جن کی بدولت آج بنگلہ دیش بھی قائم ہے ورنہ ہم بھی مقبوضہ کشمیر کی طرح بھارت کے زیر تسلط ہوتے ، قائد اعظمؒ کی دور اندیشی نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد خود مختار ملک عطا کیا۔

 پاکستانی طلباء نے قائداعظمؒ  سے متعلق ملی نغمات پیش کیے۔ پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کامران نے سیمینار کی صدارت کی اور پروگرام کے اختتام پر شیلڈز تقسیم کیں۔

مزید :

قومی -