غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت کا الزام، جیولرز شاپ کا مالک گرفتار کرلیا گیا

غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت کا الزام، جیولرز شاپ کا مالک گرفتار ...
غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت کا الزام، جیولرز شاپ کا مالک گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی (ویب ڈیسک) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث جیولرز شاپ کے مالک کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت  مشتاق علی کے نام سے ظاہر کی گئی ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جیولر شاپ سے کسی خریداری کی رسید کے بغیر 116 تولے سے زائد وزن کی گولڈ بارز برآمد ہوئی ہیں،  برآمد کردہ مذکورہ گولڈ کی مالیت 3 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد ہے۔جیولر شاپ سے 88 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی اور 2870 امریکی ڈالرز بھی برآمد ہوئے۔ ملزم کے موبائل فون سے فارن کرنسی کی خرید و فروخت کے پیغامات اور مختلف چیک بکس بھی برآمد کیے گئے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ اندراج سمیت مزید کارروائی جاری ہے۔