'گیم آف تھرونز' کی معروف اداکارہ کی طلاق ہوگئی

Sep 12, 2024 | 12:39 PM

فلوریڈا (ویب ڈیسک) مشہور امریکی ڈرامہ سیریز ‘گیم آف تھرونز’ سے شہرت پانے والی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس کے درمیان طلاق ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ جوئے جونس اور 28 سالہ صوفی ٹرنر نے 5 سال قبل شادی کی تھی جبکہ گزشتہ سال جوئے نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔فلوریڈا کی عدالت نے جوئے جونس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اُن کے اور صوفی ٹرنر کے درمیان طلاق کی منظوری دے دی ہے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے ایک خفیہ معاہدے کی منظوری بھی دی ہے۔

اس خفیہ معاہدے میں بیوی کے لیے مالی مدد، اثاثوں کی تقسیم اور ان کی دو بیٹیوں کی کفالت بھی شامل ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ عدالت نے اس خفیہ معاہدے کو صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے بچوں کی پرورش اور بہتر مستقبل کے لیے بنایا ہے جس کے ذریعے دونوں فنکاروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

ایکسپریس کے مطابق  جوئے جونس اور صوفی ٹرنر نے سال 2019 میں لاس ویگاس میں شادی کی تھی جبکہ ستمبر 2023 میں گلوکار نے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی تھی۔

مزیدخبریں