قومی اسمبلی اجلاس: پروڈکشن آرڈر پر پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کو پارلیمنٹ ہاوس پہنچا دیا گیا

قومی اسمبلی اجلاس: پروڈکشن آرڈر پر پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کو پارلیمنٹ ہاوس ...
قومی اسمبلی اجلاس: پروڈکشن آرڈر پر پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کو پارلیمنٹ ہاوس پہنچا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاوس پہنچا دیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس پہنچی، پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان کو قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے 10 ارکان قومی اسمبلی میں وقاص اکرم شیخ، زین قریشی، ملک اویس، ملک عامر ڈوگر، احمد چٹھہ، زبیر خان، احد علی شاہ، نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ گرفتار 10 ارکان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے۔

مزید :

قومی -