اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے گرفتاررہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے گرفتاررہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے گرفتاررہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے گرفتاررہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا،عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔چیف جسٹس عامر فاروق اور ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے گرفتار5ارکان اسمبلی نے بیرسٹر قاسم نواز کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،درخواستگزاروں میں عامر ڈوگر، اویس حیدر، سید شاہ احد،نسیم علی شاہ اور یوسف خان شامل  تھے۔

درخواست میں کہا گیاتھا کہ درخواستگزاروں کو قومی اسمبلی احاطے سے غیرقانونی گرفتار کیا گیا،گرفتاری کے وقت وجہ نہیں بتائی گئی، نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، عدالت نے درخواستگزاروں کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ بھی دیدیا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم نامہ آئین کے آرٹیکل 4اور10کی خلاف ورزی ہے،ایف آئی آر میں درخواستگزاروں کا مخصوص کردار واضح نہیں کیاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کا 10ستمبر کا حکمنامہ غیرقانونی قرار دیا جائے۔

اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست منظور کرتے ہوئے  جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا، عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے 10بجے تک ملتوی کردی۔