نیا توشہ خانہ کیس؛عمران خان اور بشریٰ بی بی کا درخواست ضمانت پر جلد فیصلے کیلئے عدالت سے رجوع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نئے توشہ خانہ کیس میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر جلد فیصلے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر، خالد چودھری اور فیصل چودھری کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔درخواست میں ریاست، احتساب عدالت اور سپیشل جج سینٹرل کو فریق بنایا گیا ہے۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیشل جج سینٹرل کو ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر جلد فیصلے کا حکم دیا جائے۔