پنجاب کی وزارت داخلہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کا جواب جمع کرانا تھا،کوئی بھی نہیں آیا یہ معاملہ درست نہیں،لاہور ہائیکورٹ 

پنجاب کی وزارت داخلہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کا جواب جمع کرانا ...
پنجاب کی وزارت داخلہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کا جواب جمع کرانا تھا،کوئی بھی نہیں آیا یہ معاملہ درست نہیں،لاہور ہائیکورٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ پنجاب کی وزارت داخلہ نے جواب جمع کرانا تھا،کوئی بھی نہیں آیا یہ معاملہ درست نہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں  درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ نے سماعت کی،عدالت نے کہاکہ پنجاب کی وزارت داخلہ نے جواب جمع کرانا تھا،کوئی بھی نہیں آیا یہ معاملہ درست نہیں ہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مہلت طلب کرلی،عدالت نے وفاقی اور صوبائی وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے سرکاری وکلا کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر جواب آنا چاہئے،عدالت نے سماعت19ستمبر تک ملتوی کردی۔