سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ،نوٹیفکیشن جاری 

Sep 12, 2024 | 02:28 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیو ز کے مطابق آئی جی کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی،کراچی ، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 13سے 17ستمبر تک عائد رہے گی۔

مزیدخبریں