اڈیالہ جیل کا قیدی اپنی شیطانی سوچ سے صوبوں کو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے: عظمیٰ بخاری

اڈیالہ جیل کا قیدی اپنی شیطانی سوچ سے صوبوں کو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے: عظمیٰ ...
اڈیالہ جیل کا قیدی اپنی شیطانی سوچ سے صوبوں کو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے: عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اپنی شیطانی سوچ سے صوبوں کو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے۔صوبائیت اور لسانیت کارڈ عمران خان کے اپنے ہی گلے پڑا گا۔  علی امین گنڈاپور عوامی اعتماد کھو چکے ہیں اور پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگ اسے مسٹر 10 پرسنٹ کہہ رہے ہیں۔ جس صوبے میں پی ٹی آئی کی پچھلے 11 برسوں سے حکومت ہے وہاں غربت، روزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے۔ ایک صوبے کا وزیراعلٰی دوسرے صوبے پر چڑھائی کی باتیں کر کے بغاوت کو ہوا دے رہا ہے۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ پہلی ناکام بغاوت کے ثمرات ابھی تک ملک اور ان کی جماعت بھگت رہے ہیں۔ دن کے وقت یہ لوگ بھیڑیے بنتے ہیں جبکہ رات کو لومڑی کی طرح معافیاں مانگتےاور پاؤں پکڑتے ہیں۔ پاکستان جب بھی ترقی کی جانب گامزن ہوا پی ٹی آئی کی جانب سے رخنے ڈالنے کی کوشش کی گئی۔  گنڈا پور مریم نواز کے متعلق غلاظت بکنے سے قبل اپنے گھر کی خواتین کا ہی خیال کر لیتے۔ اسے سیاسی میدان اور کارکردگی میں مریم نواز کا مقابلہ کرنے کی بجائے ذاتیات پر حملے کرکے ہیرو بنتے شرم آنی چاہیے۔ مریم نواز مخالفین کی بجائے پنجاب کے 11 کروڑ عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ دوسری طرف خیبر پختونخواہ حکومت کو چار کروڑ پختونوں کی بجائے ایک مکار اور بدیانت شخص کی فکر ہے۔انکی اوقات اتنی ہے کہ یہ ایک طرف اسٹیبلشمنٹ کو دھمکیاں دیتے ہیں اور دوسری طرف معافیاں مانگتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے اسمبلی میں وزیراعلٰی کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔ یہ لوگ سیاسی شہید بننے کے لئے سیاسی خودکشیاں کر رہے ہیں۔