چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں محفلِ میلاد، طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت 

Sep 12, 2024 | 04:47 PM

لاہور( ڈیلی پاکستان  آن لائن )چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور پنجاب میں جاری3 روزہ سیرت کانفرنس کے دوسرے دن خواتین اور بچیوں کے لیے محفلِ  میلا دکا انعقاد کیا گیا۔   

 اس موقع پرمسز منیبہ نیئر چیف ایگزیکٹو آفیسردستکاریٔ دختران اور مختلف شبعہ ہا ئے زند گی سے وا بستہ خوا تین نے شرکت کی۔محفلِ میلا د میں مختلف سکولوں سے تقریباً  200طالبات نے شرکت کی۔خوا تین اور بچیوں نے خوش الہان آواز میں نبی کریم  ﷺ کی بارگا ہ میں گل ہا ئے عقیدت پیش کیے۔محفلِ میلا د کے انعقا د کے لیے ڈاکٹر صفیہ رحما ن اور مس شیما راؤ نے بطور فوکل پر سنز فرائض سر انجا م دیئے-

مزیدخبریں