صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز کو جیل سے رہا کردیا گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ امتیاز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا ہے، عدالت نے گزشتہ روز شیخ امتیاز کی ضمانت منظور کی تھی۔
پی ٹی آئی لاہور کے صدر و ایم پی اے امتیاز محمود شیخ ظل شاہ قتل اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت زمان پارک میں پولیس پر تشدد کے مقدمات گرفتار تھے۔عدالت نے ملزم کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کی ، عدالت نے رہائی کیلئے ملزم کو ایک ایک لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔