پاکستانی قالین اعلیٰ کوالٹی کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ‘راولپنڈی چیمبر

پاکستانی قالین اعلیٰ کوالٹی کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ‘راولپنڈی چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ( نیٹ نیوز) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے کارپٹ اینڈ فیبرکس کا اجلاس چیمبر کے خالد وحید ہال میں منعقد کیا گیا اجلا س کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ایس ۔ایم حسن نے کی جبکہ سینئر نائب صدر پرویز احمد وڑائچ، نائب صدر ندیم رﺅف چوہدری اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین ایس ایم حسن نے کہا کہ کارپٹ کی صنعت کے فروغ کے لئے حکومت اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قالین دنیا بھر میں اپنی اعلیٰ کوالٹی کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہیں مگر حکومت کی جانب سے مناسب مارکیٹنگ نہ ہونے کے باعث مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے۔ پاکستانی ہاتھ سے بنائے گئے قالین یکتا اور اپنی مثال آپ ہیں حکومت کو چاہیے کہ اس صنعت سے وابستہ افراد کو سہولیات فراہم کرے اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے اس صنعت کو فروغ حاصل ہو تا کہ ملک کے لئے زرِ مبادلہ اکٹھا کیا جا سکے،کارپٹ کی ایکسپورٹ پر حکومت کو خصوصی ری بیٹ دینا چاہیے جیسا کہ ترکی اور ایران اپنی کارپٹ مصنوعات کی ترویج کےلئے دے رہے ہیں ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر پرویز احمد وڑائچ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر نے خطے کی کاروباری برادری کے مسائل کو ہر فورم پر اٹھایا ہے اور ریجن کی تاریخ میں گران قدر خدمات سر انجام دی ہیں ، انہوں نے کہا کہ کارپٹ اور فیبرکس کے حوالے سے درپیش تمام مسائل کو متعلقہ فورم پر اٹھا یا جائے گا اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروا گزشت نہیں رکھا جائے گا ۔
انہوں نے چیئرمین قائمہ کمیٹی کو اپنے بھر پور تعاون
کا یقین دلایا۔

مزید :

کامرس -