رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات 12ارب ڈالر رہیں گی

رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات 12ارب ڈالر رہیں گی

کراچی(اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات 12ارب ڈالر تک ہی محدود رہیں گی ۔ ٹاول مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بدترین توانائی بحران کے باعث صنعتوں کو آئے دن گیس کی فراہمی معطل رہنے سے ٹیکسٹائل کی صنعت تباہی کے دہانے پر آکھڑی ہوئی ہے، ایسی صورتحال میں رواں مالی سال ٹیکسٹائل کی برآمدات بارہ ارب ڈالر تک پہنچنا بھی انتہائی مشکل ہے ، جو گزشتہ سال چودہ ارب ڈالر تھی۔ انہوں نے بتایا کہ موسم سرما میں متعلقہ حکام نے موسم گرما میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی نارمل کرنے، ہفتہ وار بندش کے خاتمے اور گیس پریشر میں بحالی کی یقین دہانی کرائی تھی ، تاہم اب تک حالات ویسے ہی ہیں اور ایس ایس جی سی نے بھی ہفتہ وار دو دن کی بندش کا اعلان کردیا ہے۔ ایسے میں صنعتی پیداوار جاری رکھنا اور برآمدی ہدف کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔

مزید : کامرس