رواں سال مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 5.3فیصد اضافہ

رواں سال مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 5.3فیصد اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر) رواں سال مارچ میں مقامی گاڑیوں کی فروخت 5 . 3فیصد اضافے سے 13ہزار 344یونٹس پر پہنچ گئی۔ مقامی مینوفیکچررز انڈسٹری کے مطابق فروری کے مقابلے مارچ میں گاڑیوں کی فروخت میں تقریبا چھ فیصد اضافہ ہوا، جس سے فروخت 13ہزار 344یونٹس پر پہنچ گئی۔ آٹو سیکٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں کی تعداد میں کمی کے باعث مقامی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال نو ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت 25فیصد کمی سے 96ہزار 336یونٹس رہی۔ گزشتہ مالی سال کے نو ماہ کے دوران مقامی گاریوں کی فروخت ایک لاکھ 28ہزار566یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید : کامرس