پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کوکرنے کا خواہاں‘صدر نائیجرین کمیونٹی

پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کوکرنے کا خواہاں‘صدر نائیجرین کمیونٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد (نیٹ نیوز) نائیجیریا کی تاجر برادری کے وفد نے پاکستان میں مقیم نائیجرین کمیونٹی کے صدر فرانسزاونیسی کی سربراہی میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کادورہ کیا اورچیمبر کے صدر ظفر بختاوری کے ساتھ پاکستان اور نائیجریا کے مابین تعلقات کو مذید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظفر بختاوری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نائیجریا کو تجارت کے حوالے سے ایک اہم ملک سمجھتا ہے اور اس کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو مذید مستحکم کرنا چاہتا ہے انہوںنے کہا کہ نائیجریا افریقہ کی ایک بڑ ی مارکیٹ ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان اور نائیجریا کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جنہیں مشترکہ پالیسی واضع کر کے حل کیا جا سکتا ہے۔ظفر بختاوری نے کہا کہD-8 ممالک کی سربراہی کانفرنس جو حال ہی میں پاکستان میں منعقد ہوئی تھی اس میں طے پایا تھا کہ D-8 ممالک ہر شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے جبکہ پاکستان اور نائیجیر D-8 ممالک کے رکن ہیں لہذا دونوں ممالک باہمی مفادات کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔
 انہوںکہا کہ D-8ممالک کی آبادی زیادہ ہے جو کہ تقریبا 1ارب ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہD-8 فورم کو مذید فعال بنانے کے لئے باہمی تعاون کو مذید مستحکم کیا جائے، ماہرین ، علوم اور ٹیکنالوجی کو ایک دوسرے کے ممالک میں منتقل کیا جائے۔ صدر آئی سی سی آئی نے نائیجرین کمیونٹی کے وفد کو بتایا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری D-8 ممالک کے کیپٹل چیمبرز کی کانفرنس کے انعقاد کا پروگرام بنا رہا ہے جس کا مقصد پاکستان کے D-8 کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ظفر بختاوری نے کہا کہ عالمی میڈیا پاکستان اور نائیجریا کے بارے میں غلط تاثر پیش کر رہا ہے حالانکہ دونوں ممالک امن کا داعی ہیں اور دنیا میں امن قائم رکھنے اور اپنے علاقائی ممالک کو بہتر سمت میں گامزن کرنے کے لئے اہم کردار اد ا کر رہے ہیں لہذا پاکستان اور نائیجریا کو مل کر دنیا میں اپنے امیج کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہونگے۔ نائیجرین کمیونٹی کے صدر فرانسزاونیسی نے کہا کہ ان کی برادری اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کر پاک ۔نایئجریا اکانومک فورم کی تشکیل کے سلسلے میں نائیجریا کے ہائی کمشنر داو¿دا دونلدی کی طرف کی جانے والی کوششوں کو مذید تقویب پہنچائے گی انہوںنے مذید کہا کہ نائیجریا میں مختلف شعبوں میں پاکستانی سرمایہ کارووں کے لئے سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں جن میں تیل و گیس، دھات اور کان کنی، ٹیکسٹائل، زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے سر فہرست ہیں لہذا پاکستانی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کر کے ان مواقعوں سے بھر پور استفادہ حاصل کرنا چائیے۔نایئجرین وفد کے اراکین اسحاق امومولیشو، اوباسی چیکویو، مسسز بولاینل افو لابی، جان سمتھ اوکارو، ادیب چنونڈیو اور اوباکا انڈینوا نے اپنی پسند کے تجارتی شعبوں کے علاوہ دونوں ممالک میں موجودسرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے تفصیلاً بات چیت کی اور پاکستانی تاجر برادری کے ساتھ کاروباری تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا جس سے پاکستان اور نائیجریا کے مابین تجارت کو مذید ترقی ملے گی۔

مزید :

کامرس -