پی ایس او کا خیبر پختو نخوا میں جدید آئل ریفارئزی قائم کرنے کا اعلان

پی ایس او کا خیبر پختو نخوا میں جدید آئل ریفارئزی قائم کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

          اسلام آباد(این این آئی) پاکستان سٹیٹ آئل خیبر پختونخواہ میں جدید آئل ریفائنری قائم کرےگا جس سے یومیہ 40ہزا ربیرل تیل حاصل ہوگا۔ منصوبہ 2016ءتک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ملک میں انرجی سپلائی کی رسد کو مستحکم کرنے کیلئے پی ایس او نے خیبر پختو نخواہ حکومت کےساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت صوبے میں جدید ترین آئل ریفائنری قائم کی جائےگی۔ معاہدے پر پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر نعیم میر اور سیکریٹری انرجی اینڈ پاور خیبرپختونخواہ ظفر اقبال نے دستخط کئے۔ ایم ڈی پی اسی اونے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوہاٹ میں چار سو ایکڑ رقبہ پر مشتمل جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ریفائنری کی پیداواری گنجائش، یومیہ چالیس ہزار بیرل ہوگی۔ یہ پلانٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لگایا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملٹی ملین ڈالرپراجیکٹ دوہزار سولہ تک آپریشنل ہوجائیگا۔

مزید :

کامرس -