اپنی فلمیں دوبارہ بنتے دیکھنا چاہوں گا، شاہ رخ خان

اپنی فلمیں دوبارہ بنتے دیکھنا چاہوں گا، شاہ رخ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ممبئی ( آئی این پی ) بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ فلم ریمیکس کے خلاف نہیں ہیں اور اپنی فلمیں دوبارہ بنتے دیکھنا چائیں گے۔ بالی ووڈ میں آجکل پرانی فلموں کی ریمیکس کا ٹرینڈ چل پڑا ہے لیکن کئی ایکٹرز اس کے خلاف ہیں۔ مگر شاہ رخ خان نہ صرف اس ٹرینڈ کے حق میں ہیں، بلکہ ریمیک فلم میں کام بھی کر چکے ہیں۔ وہ1978 کی سپر ہٹ فلم ڈان کی ریمیک میں کام کر چکے ہیں جو کہ 2006 میں منظر عام پر آئی تھی، اور یہی نہیں بلکہ اس کے سیکویل کا بھی حصہ تھے۔ کنگ خان کا کہنا ہے کہ ریمیک فلمز بنانا ایک دلچسپ تجربہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ایک دن ان کی فلمز کی ریمیکس بھی بنیں۔

مزید :

کلچر -