کسی کو ’مدر آف انڈیا“ کا ریمیک بنانے کی جرات نہیں کرنی چاہئے، ودیابالن

کسی کو ’مدر آف انڈیا“ کا ریمیک بنانے کی جرات نہیں کرنی چاہئے، ودیابالن

ممبئی ( آئی این پی ) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ آسکر نامزد یافتہ '' مدر آف انڈیا'' کا ریمیک بنانے والے کو ناقابل حصول شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اسلئے کسی کو اس فلم کا ریمیک بنانے کی جرات نہیں کرنی چاہئے۔ 35 سالہ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی مدر آف انڈیا کا سیکوئل بنانے کی جرات کرے گا اور اگر کسی نے ایسا کیا تو میں اسے سیلوٹ پیش کروں گی تاہم اس سیکوئیل میں کام نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ مدر آف انڈیا میں نرگس نے پرفارمنس دی تھی وہ ایک بہترین ماں کی پرفارمنس تھی۔ انہوں نے کہا کہ نرگس کا ڈریسنگ سٹائل بھی لاجواب تھا۔

مزید : کلچر