ملاوی حکومت کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، میڈونا

ملاوی حکومت کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، میڈونا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس (این این آئی)امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا نے افریقی ملک ملاوی کی حکومت کی جانب سے بد تہذیب قرار دیئے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ میڈونا نے فلاحی تنظیم”ریزنگ ملاوی“کی ویب سائٹ پر حکومت کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا صدر جوئس باندہ کی بہن کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ صدر کی بہن اس تنظیم کی سربراہ تھیں لیکن انہیں اس سے علیحدہ کر کے انکے خلاف قانونی کارروائی شروع ہو گئی۔ ملاوی کی حکومت نے انہیں اس وقت بدتہذیب کہا جب انہوں نے اپنے حالیہ دورے پر حکومت پر ان کا بہتر طریقے سے خیال نہ رکھنے کا الزام عائد کیا۔
حکومت نے الزام لگایا کہ وہ اپنی امداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں۔

مزید :

کلچر -