فیشن انڈسٹری میں کام کرنامیرا شوق ہے‘ جاناں ملک

فیشن انڈسٹری میں کام کرنامیرا شوق ہے‘ جاناں ملک

لاہور (آئی این پی) اداکارہ جاناں ملک نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری میں کام کرنامیرا شوق ہے اور اس کیلئے میں خصوصی پلاننگ کر رہی ہوں۔ ایک ملاقات کے دوران جاناں ملک نے کہا کہ میں ٹی وی ڈراموں میں جتنا بھی کام کر چکی ہوں اس میں ایک بات سب کے سامنے ہے کہ میں نے کبھی بھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہو ں نے کہا میں شوق کے تحت شوبز میں آئی، شوق تکمیل کیلئے کام کر رہی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اب میں نے فیشن انڈسٹری میںآنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہاں بھی اپنا مستقبل بنانا میرا شوق ہے جس کیلئے میں نے خصوصی پلاننگ کی ہے ۔

مزید : کلچر