گلوکار احمد رشدی کی 30ویںبرسی منائی گئی

گلوکار احمد رشدی کی 30ویںبرسی منائی گئی

لاہور ( آئی این پی ) گلوکار احمد رشدی کی 30ویں برسی منائی گئی ۔ جنوبی ایشیاء کے نامور گلوکار احمد رشدی کے فنی سفر کا آغاز انیس سو اکیاون میں بھارتی فلم عبرت کے گیت سے ہوا جس کے بعد انہوں نے پانچ سو سے زائد فلموں کے لئے پانچ ہزار کے قریب گیت گائے جن میں سے اکثر سپر ہٹ رہے۔خوبصورت اور منفرد آواز کے مالک احمد رشدی تیس برس پہلے اڑتالیس سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے مگر اپنے گیتوں کے ذریعے آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

مزید : کلچر