گلوکار نبیل شوکت کے پہلے آفیشل ویڈیو سونگ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا

گلوکار نبیل شوکت کے پہلے آفیشل ویڈیو سونگ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا

لاہور(فلم رپورٹر) بھارت میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے گلوکار نبیل شوکت کے پہلےآفیشل ویڈیو سونگ کا ٹیزر نبیل شوکت علی اوفیشل فین پیج پر ریلیز کردیا گیا ہے۔ گلوکار نبیل شوکت نے بتایا کہ بہت جلد اس ویڈیو کی لانچنگ تقریب لاہور میںمنعقد کی جائے گی۔ نبیل شوکت کا کہنا تھا کہ جب سے وہ بھارت میں کامیابی حاصل کر کے آئے ہیںان کے پرستاروں کی طرف سے ڈیمانڈ تھی کہ ویڈیو بنائی جائے اور ان کی اسی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے یہ ویڈیو بنائی گئی ہے جو دیکھنے والوں کو پسند آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس کے علاوہ آج کل آڈیو البم پر بھی کام کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر