ڈرامہ ”جنجال پورہ“ کوری میک کرنے کا فیصلہ

ڈرامہ ”جنجال پورہ“ کوری میک کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز نے ڈرامہ ”جنجال پورہ“ کوری میک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جسے الیکشن 2013ءسے پہلے مکمل کرکے الیکشن ٹرانسمیشن کے دوران پیش کیا جائے گا ۔ڈرامے کی کہانی اس مرتبہ بھی شاہد محمود ندیم نے تحریر کی ہے اور اس کے پروڈیوسر شاہد بٹ اور سیدہ شاہدہ جبین ہیں ۔اداکار محمود اختر حسب سابق اس مرتبہ بھی ریما والا مقبول کردار ادا کررہے ہیں جبکہ کاسٹ میںنیئر اعجاز،عائشہ شیخ،اشرف خان،فائزہ گیلانی،نادیہ افکن،خالد بٹ،احمد،افتخار، رضیہ ملک،عینی طاہرہ۔فرخندہ اور شاہ نواز زیدی شامل ہیں ان دنوں ڈرامے کی ریکارڈنگ مکمل کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ 20قبل پی ٹی وی سے ”جنجال پورہ“ کو نشر کیا گیا تھے جس کو ایک مرتبہ پھر نئے انداز میں تیار کیا جا رہا ہے۔

مزید :

کلچر -