لین دین تنازع ، گلوکار ہ افشاںکا سیکرٹری قیصر ندیم کو فارغ کرنے کا فیصلہ
لاہور(فلم رپورٹر) لین دین کے تنازع پر گلوکار ہ افشاں زیبی نے اپنے سیکرٹری قیصر ندیم گڈوکو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قیصر ندیم گڈو علاقائی گلوکار ہ کو ہری پور سے لاہور سٹار بنانے کے لیے لائے ۔جبکہ لاہور میں افشاں زیبی کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کرپائیں ۔جس کے بعد انہوں نے پرائیویٹ شوز کرنے شروع کردیے۔ذرائع کے مطابق قیصر گڈو نے افشاں کو بہت سارے سبز باغ دکھائے جس پر وہ پور انہ اُتر سکے ۔جس کے بعد دونوں میں چپقلش شروع ہوچکی ہے۔اور گلوکارہ نے اپنے سیکرٹری کو فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔