پیٹرسن اور گریم سوان کی نیوزی لینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میںشرکت مشکوک

پیٹرسن اور گریم سوان کی نیوزی لینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میںشرکت مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن( آئی این پی) انگلش کرکٹ ٹےم کے بلے باز کیون پیٹرسن اور آف سپنر گریم سوان کی نیوزی لینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میںشرکت مشکوک ہوگئی۔ دونوں کھلاڑی فٹنس مسائل کے سبب کچھ عرصہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر جیف ملرنے کہاکہ آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز میں ان دونوں کی شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے، ملر نے کہاکہ یہ دونوں ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اوران کی عدم موجودگی سے ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔