آسٹین بینٹکے 25 ملین پاﺅنڈ سے زائد قیمت رکھتے ہیں، پال لمبرٹ

آسٹین بینٹکے 25 ملین پاﺅنڈ سے زائد قیمت رکھتے ہیں، پال لمبرٹ

لندن (آن لائن)انگلینڈ کے مایہ ناز فٹبال کلب آسٹن کے منیجر پال لمبرٹ نے کلب کے مایہ ناز سٹراٹیکر کرسٹین بینٹکے کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ مایہ ناز سٹرائیکر کی قیمت25 ملین پاﺅنڈ سے بھی زیادہ ہے۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے پال لمبرٹ نے کلب کے مایہ ناز سٹرائیکر کسرٹین بینٹکے کو ایک متاثر کن اور میچ کا پھانسہ پلٹنے والا کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرسٹین ”ہاٹ پراپرٹی“ ہے اور جو کوئی اسکو خریدنے کی کوشش کریگا اب ان کو چاہیے کہ وہ جیب میں بھاری رقم کا چیک رکھ کر سامنے آئے۔سٹرائیکر کرسٹین بینٹکے نے پریمیئر لیگ کے29 میچوں میں آسٹن ویلا کیلئے15 گول سکور کئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی