ملائیشیا بھی 2019ءایشین فٹ بال کپ کی میزبانی کی دوڑ میں شامل

ملائیشیا بھی 2019ءایشین فٹ بال کپ کی میزبانی کی دوڑ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشیا نے 2019ءمیں شیڈول ایشین فٹ بال کپ کی میزبانی کےلئے درخواست جمع کرا دی۔ فٹ بال ایسوسی ایشن آف ملائیشیا نے کوالالمپور میں منعقدہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا۔ بحرین، چین، ایران، کویت، لبنان، میانمر، اومان، سعودی عرب، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات بھی میگا ایونٹ کی میزبانی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ملائیشین فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عزالدین احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ میگا ایونٹ کی میزبانی ملنے پر ہماری ٹیم بھی کپ میں جگہ بنا لے گی جو ملکی فٹ بال کےلئے پلس پوائنٹ ہو گا۔
  میزبانی کے حتمی ملک کا اعلان آئندہ برس کیا جائے گا۔